لاہور(این این آئی) ٹی وی، فلم اور سٹیج کی معروف اداکارہ اور کمپیئر ماہ نور اپنی والدہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعدوطن واپس پہنچ گئی ہیں ،حجازمقدس میں قیام کے دوران ماہ نورنے عمرہ کی ادائیگی کی اور خانہ کعبہ،روضہ رسول ﷺ کی زیارت کے ساتھ ساتھ دیگرکئی مقدس مقامات کی زیارت کی ،انہوں نے
عمرہ کے دوران پاکستان کے استحکام، عالم اسلام کی سربلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی، عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی پراداکارہ ماہ نورنے’’این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جنہیں اللہ تعالیٰ اپنے گھرکی زیارت نصیب فرماتا ہے، اللہ کے گھرمیں جس قدر روحانی سکون ملا ہے اس کو میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی۔