منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

اداکارہ ریکھا کیلنڈر پر امیتابھ کی تصویر دیکھ کردور بھاگ گئی

datetime 1  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی )مشہور ہندوستانی فلم امراؤ جان ادا میں امراؤ جان کا کردار ادا کرکے امر ہوجانے والی 80کی دہائی کی مقبول ترین اداکارہ ریکھا نے اپنے محبو ب امیتابھ کی تصویر کو دیکھ کر ایسی مزاحیہ حرکت کی جس نے انہیں پھر سے سب کی توجہ کا مرکز بنادیا ہے۔

بالی ووڈ شخصیات کی تصاویر کھینچنے والے معروف بھارتی فوٹو گرافر ڈبو رتنانی نے ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنی کھینچی ہوئی تصاویر سے سجا ہوا سلیبرٹی کیلنڈر لانچ کیاتوحسب معمول بالی ووڈ کے کئی بڑے ناموں نے تقریب میں شرکت کی ، ان میں ریکھا بھی شامل تھیں ، کیلنڈر کے ساتھ تصویر کھنچوانے کے لئے پوز دیتے ہوئے جب ریکھا نے کیلنڈر پر امیتابھ بچن کی تصویر دیکھی تو بے ساختہ گھبرا کر وہاں سے دور چلی گئیں، ان کا یہ عمل دیکھ کر تقریب کے شرکاء ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔واضح رہے کہ ایک زمانے میں امیتابھ بچن اور ریکھا کا نام ایک ساتھ لیا جاتا رہا تاہم امیتابھ نے جیا سے شادی کرلی اورامیتابھ اور ریکھا کا تعلق زیادہ نہ چل سکا اور دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں، اس کے بعد ایک طویل عرصے تک امیتابھ، ان کی اہلیہ جیا اور ریکھا ہر تقریب میں ایک دوسرے سے ملنے سے کتراتے ہوئے نظر آئے تاہم کچھ عرصہ قبل یہ برف پگھل گئی اور ریکھا اور امیتابھ نے بہت گرمجوشی سے ملاقات کی تھی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…