ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

شمیتا شیٹھی کے ساتھ بیچ سڑک پر لڑکوں کی بدسلوکی اور ڈرائیور پر تشدد، ایف آئی آر درج

datetime 1  فروری‬‮  2019 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ شمیتا شیٹھی کے ساتھ ممبئی کی سڑک پر تین نامعلوم افراد نے بدتمیزی کی اور ان کے ڈرائیور کو بری طرح تشدد کا نشانہ بناڈالا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شمیتا شیٹھی اپنے ڈرائیور کے ساتھ ممبئی کے ویویانا مال جارہی تھیں کہ اچانک موٹرسائیکل پر سوار 3 لڑکوں نے ان کی کار کو ٹکر ماردی۔ جب ڈرائیور نے کار سے اتر کر ان لڑکوں سے بات کرنے کی کوشش کی تو تینوں لڑکوں نے ڈرائیور کو بری طرح سے

پیٹنا شروع کردیا۔ جب کہ شمیتا کو بھی بدسلوکی کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں بیچ سڑک پر گالیاں دیں۔شمیتا شیٹھی نے ان کے ساتھ بدسلوکی کرنے اوران کے ڈرائیور پر تشدد کرنے والے تینوں لڑکوں کے خلاف رابوڈی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ پولیس نے تینوں نامعلوم لڑکوں کے خلاف سیکشن 279، 323، 504، 506، 427 اور34 کے تحت کیس درج کرلیا ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں لڑکوں کو جلد گرفتار کرلیاجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…