جمعرات‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2026 

خاتون کو ہراساں کرنے کے معاملے پر سونم کپور کا کھل کر بولنے سے گریز

datetime 1  فروری‬‮  2019 |

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ کے چوٹی کے ہدایت کاروں میں شمار ہونے والی راج کمار ہرانی پر کچھ ہفتے قبل ایک خاتون فلم ہدایت کار نے ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔خاتون نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ راج کمار ہرانی نے انہیں 2018 میں آنے والی فلم

’سنجو‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک سے زائد بار ہراساں کیا۔خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ جن دنوں راج کمار ہرانی نے انہیں ہراساں کیا۔ ان دنوں وہ اپنے والد کی بیماری کی وجہ سے مجبور تھیں اور نوکری کو کھونا نہیں چاہتی تھیں، اس لیے وہ خاموش رہیں۔ساتھ ہی خاتون نے بتایا تھا کہ سنجو کے ریلیز ہوتے ہی انہوں نے اس معاملے کی شکایت ’سنجو‘ کے شریک پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا اور فلم کے لکھاری سمیت راج کمار ہرانی کے قریبی افراد کو ای میل کے ذریعے کی تھی۔ودھو ونود چوپڑا اور فلم کے لکھاری نے بعد ازاں خاتون کی شکایتی ای میل موصول ہونے کی بھی تصدیق کی تھی۔راج کمار ہرانی نے شروع سے ہی ان الزامات کو مسترد کیا اور الزامات کو اپنے خلاف ایک سازش قرار دیا۔تاہم الزامات سامنے آنے کے بعد راج کمار ہرانی کا نام آنے والی فلم ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ کے پوسٹر سے ہٹادیا گیا، وہ اس فلم کے شریک پروڈیوسر تھے۔ساتھ ہی اطلاعات ہیں کہ الزامات کے بعد ان کی آنے والی کامیڈی فلم ’منا بھائی تھری‘ کی تیاری بھی فی الحال منسوخ کردی گئی۔جہاں خود راج کمار ہرانی نے ان الزامات کو مسترد کیا تھا، وہیں ان کے حق میں دیگر بولی وڈ شخصیات بھی سامنے آئی تھیں۔راج کمار ہرانی کے حق میں اداکار عمران ہاشمی، اداکارہ دیا مرزا، فلم ساز بونی کپور اور اداکار ارشد وارثی سمیت دیگر افراد بھی بیان دے چکے ہیں۔اتفاق کی بات یہ ہے کہ راج کمار ہرانی پر الزام لگانے والی خاتون کی مدد میں کسی نے بھی بیان نہیں دیا اور نہ ہی بولی وڈ کی اداکارائیں ان کا ساتھ دیتی نظر آتی ہیں۔دیا مرزا کی طرح اب سونم کپور نے راج کمار ہرانی کے خلاف کھل کر بات کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ وہ وقت آنے پر بات کریں گی۔ سونم کپور نے کہا ہے کہ معاملے کی مکمل تفتیش سامنے آنے سے قبل کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…