لندن (این این آئی)برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی زلفوں کے بچے بھی دیوانے نکلے۔شہزادی کیٹ مڈلٹن اپنے شوہر ولیم کے ساتھ پہنچی تو بچوں نے روایتی انداز میں بڑھ چڑھ کر ان کا خیرمقدم کیا۔مگر ایک بچی شہزادی کی زلفوں پر فریفتہ ہو کر رہ گئی۔ بچی شہزادی کیٹ کے ریشمی بالوں کو پکڑنے اور بار بار چھونے سے کی کوشش کرتی رہی جبکہ باربار کی اس کوشش میں وہ خود کو شہزادی کے بالوں کو چھونے سے روک نہ سکی ،جبکہ بچی کی طرف سے اپنے ریشمی بالوں کو بار بار چھونے پر شہزادی بھی
ہنس پڑیں۔برطانوی شاہی خاندان کی بات کریں تو جو شہرت اور برطانوی عوام کی جو محبت آنجہانی شہزادی ڈیانا کو ملی وہ اب شاید ہی کسی کو نصیب ہو۔ لیکن ایسا نہیں ہے کہ شہزادوں اور شہزادیوں کو برطانیہ کے عوام نے پوچھنا چھوڑ دیا ہو۔یہی وجہ ہے کہ برطانیہ میں آج بھی شاہی خاندان کی ایک ایک حرکت پر نظر رکھی جاتی ہے۔ کیا پہنا، کیا اوڑھا، کسے دیکھا، کسے ایک سے زیادہ بار دیکھا،کون سا لباس پہلی بار پہنا، اور کسے دوسری بار کتنے سال بعد زیبِ تن کیا؟ سب برطانوی میڈیا کی زینت بنتا ہے۔