پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

فہد مصطفیٰ اورمہوش حیات کی ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری

datetime 31  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ اورخوبرو اداکارہ مہوش حیات کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی گولہ باری جاری ہے۔چند روز قبل فہد مصطفیٰ نے ویب سیریز میں دکھائے جانے والے موضوعات پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ عریانی، بیہودہ زبان اور

صرف جنس پر بات کرنا موضوعات میں شمار نہیں ہوتا، یہ اظہار رائے کی آزادی نہیں ہے، اداکار خود کو بے وقعت کرکے بیچ رہے ہیں اور یہ ٹھیک بات نہیں ہے۔ ویب سیریز اور مختصر دورانیے کی فلموں کو مزید باوقار ہونا ہوگا۔فہد مصطفیٰ کا یہ ٹوئٹ اداکارہ مہوش حیات کی ویب سیریز ’’عنایا‘‘ کے ٹریلر کے محض چند روز بعد ہی سامنے آیا تھا لیکن فہد مصطفیٰ نے اپنی ٹوئٹ میں کسی کا نام نہیں لیا تھا، تاہم اداکارہ مہوش حیات نے بھی ویب سیریز پر تنقید کرنے کے لیے فہد مصطفیٰ کو نام لیے بغیر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے بہت افسوس کی بات ہے کہ کچھ لوگ میری ویب سیریز’’عنایا‘‘ کو دیکھے بغیر اس پر تبصرے کررہے ہیں۔ حالانکہ ویب سیریز میں ان دومکالموں کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے دکھانے کو جو آج کے نوجوانوں کے کلچر کی حقیقی تصویر پیش کرتا ہے بلکہ یہ سین کے حساب سے مناسب ہے۔ چلو اب بڑے ہوجاؤ اور ان مکالموں کو قبول کرو کیونکہ یہ چند الفاظ قوم کو خراب کرنے کے لیے نہیں ہیں۔ شکریہ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…