ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی فلموں میں پس پردہ اپنی آواز کا جادو جگانے والی شیوانی بھاٹیا کار حادثے میں ہلاک ہو گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ شیوانی بھاٹیا کی کار کو اْس وقت حادثہ رونما ہوا جب وہ اپنے شوہر کے ہمراہ دہلی سے آگرہ جا رہی تھیں۔ حادثے کے فوری بعد دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال پہنچایا گیا لیکن ڈاکٹروں کی جانب سے گلوکارہ کی فوری موت کی تصدیق کردی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ 24 سالہ گلوکارہ اپنے شوہر
کے ساتھ ایک تقریب میں شرکت کے لئے آگرہ جا رہی تھیں تاہم یمونا ایکسپریس وے پر گلوکارہ کے شوہر نکل بھاٹیا کی جانب سے دوسری کار کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ کار پر قابو نہ رکھ سکے جس کے باعث کار حادثے کا شکار ہوئی۔واضح رہے کہ نوائیڈا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ شیوانی بھاٹیا اب تک بالی ووڈ کے کئی پرانے گیت ریمکس کر چکی ہیں تاہم اْن کو اصل پہچانے دلانے میں دل کو تم سے پیار ہوا، شگن اور نیلے نیلے امبر پر جیسے گیت شامل ہیں۔