پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

عظیم فنکارہ کو کھو دیا، رضا مراد کا روحی بانو کو خراج عقیدت

datetime 28  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بالی وڈ کے نامور اداکار رضا مراد نے پاکستان کی لیجنڈ اداکارہ روحی بانو کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ایک عظیم فنکارہ کو کھو دیا، روحی بانو کے چاہنے والے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی موجود ہیں۔رضا مراد کا کہنا تھا کہ ’’میں نے روحی بانو کے ان گنت ڈرامے دیکھے ہیں، جن میں لونگ پلے، کانچ کا پل، زرد گلاب، قلعہ کہانی، حیرت کدہ اور ان کا آخری ڈرامہ ایک اور عورت شامل

ہیں۔ بالی وڈ اداکار نے کہا کہ روحی بانو کا انتقال یقیناً ایک قومی المیہ اور قومی سانحہ ہے۔ ہم نے ایک بہت ہی عظیم فنکارہ کو کھویا ہے جن کا نعم البدل تقریباً ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں مرحومہ کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں اور ان کے صبر کیلئے دعاگو ہیں۔یاد رہے کہ اداکارہ روحی بانو ترکی میں علاج کے دوران رواں ماہ کی 25 تاریخ کو جہان فانی سے کوچ کر گئی تھیں، ان کی عمر 67 برس تھی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…