بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

جارج اور امل کلونی میں اختلافات، نوبت طلاق تک پہنچ گئی

datetime 27  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)ہولی وڈ اداکار 59 سالہ جارج کلونی اور ان کی 41 سالہ اہلیہ قانوندان اور انسانی حقوق کی کارکن امل کلونی کی جوڑی کو دنیا کی بہترین رومانوی جوڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔خیال رہے کہ دونوں نے دسمبر 2014 میں طویل تعلقات کے بعد شادی کی تھی اور دونوں کے ہاں جون 2017 میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔جوڑے کے ہاں ایک بیٹا الیگزینڈر اور بیٹی ایلا ہوئی تھی۔

لبنانی نژاد امل کلونی پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں، وہ اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر بھی ہیں، جب کہ ان کا شمار اہم عالمی انسانی حقوق کے رہنماؤں میں بھی ہوتا ہے۔اگرچہ دونوں کے درمیان کبھی اختلافات کی خبریں سامنے نہیں آئیں، تاہم امریکی میڈیا میں گزشتہ ایک سال سے یہ چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ دونوں میں سرد اختلافات شروع ہوگئے۔میڈیا رپورٹس میں ذرائع سے دعوے کیے جاتے رہے کہ دونوں کے درمیان اختلافات اتنے شدید ہوگئے ہیں کہ اب دونوں ایک ہی کمرے میں نہیں رہتے۔تاہم 2 روز قبل ہی امریکی شوبز ویب سائٹ نے دونوں کے درمیان شدید ترین اختلافات کی خبر شائع کرکے سب کو حیران کردیا۔ریڈر آن لائن نے اپنی رپورٹ میں ذرائع سے دعویٰ کیا کہ امل اور جارج کلونی میں اختلافات شدید ہوگئے ہیں اور نوبت طلاق تک پہنچ چکی۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں کے درمیان ایک سال سے اختلافات جاری تھی، تاہم حال ہی میں امل کلونی اپنے بچوں سمیت شادی والے گھر سے دوسرے گھر میں شفٹ ہوگئیں۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جوڑے کے درمیان طلاق کے واضح امکانات ہیں اور ممکنہ طور پر ان کی طلاق مہنگی ترین طلاقوں میں سے ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…