جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بولی وڈ 20 سال پہلے جیسا نہیں رہا، بہت کچھ بدل چکا : تبو

datetime 26  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ تبو نے کہا ہے کہ بالی ووڈ اب 20 سال پہلے جیسا نہیں رہا، گزشتہ چند سال میں فلم انڈسٹری میں حیران کن تبدیلی آئی ہے اور خصوصی طور پر آخری 5 سال میں بہت کچھ بدلا ہے۔ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ اس وقت جس طرح کی فلمیں بالی ووڈ میں بن رہی ہیں یا جس طرح کے کردار بنائے جا رہے ہیں، پہلے ایسے کردار نہیں بنائے جاتے تھے۔

انہوں نے کہاکہ اگر 2 دہائیاں پیچھے مڑ کر دیکھا جائے تو بالی ووڈ میں ایسی فلموں کی بھرمار نظر آئیگی جس میں ہیرو یا ہیروئن کا کردار ہی اہم ہوتا تھا، تاہم اب ایسا نہیں ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اب کسی بھی فلم کی کامیابی کا کریڈٹ ہیرو یا ہیروئن کو نہیں بلکہ مجموعی کاسٹ کو جاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ 20 سال قبل نئے اداکار ایسے کردار کرنے کو تیار نہیں ہوتے جو مختصر ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت نئی نسل کے اداکار ہر طرح کا مختصر یا منفی کردار خوشی سے ادا کرتے ہیں اور کوئی بھی ہیرو یا ہیروئن کے کردار کا مطالبہ نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ تبو نے کہاکہ گزشتہ 5 سال میں بالی ووڈ فلموں کی کہانی، پلاٹ اور کرداروں میں بہت فرق آیا ہے، اب ماضی کی طرح گھسے پٹے یا ہیرو اور ہیروئن کے کرداروں پر مبنی فلمیں نہیں بنائی جاتیں۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ تبو نے کہا کہ 20 سال قبل بھی پوچھا جاتا تھا کہ وہ کس عمر تک اداکاری کرتی رہیں گی اور اب بھی مجھ سے یہی پوچھا جاتا ہے کہ میں کب تک فلموں میں نظر آؤنگی؟ انہوں نے کہا کہ 20 سال قبل اور آج بھی میں فلموں میں دکھائی دیتی ہوں اور آنیوالے وقت میں بھی میں پردے پر جلوے دکھاتی نظر آؤنگی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں اب میں منتخب اور خاص فلموں میں کام کرتی ہوں اور آئندہ بھی یہی سلسلہ جاری رہے گا۔ سوشل میڈیا کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں تبو نے کہا کہ میری عمر 16 سال نہیں کہ میں ہر وقت سوشل میڈیا پر چیزوں کو تلاش کرتی رہوں اور اس کے سحر میں کھوئی رہوں، میں اپنی عمر کے حساب سے صحیح ہوں تاہم میں دیگر سوشل میڈیا ویب سائیٹس کی بجائے صرف انسٹاگرام پر موجود ہیں جہاں زندگی کی حسین یادیں مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہوں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…