ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کے دبنگ خان اور کترینہ کیف کی فلم ’بھارت‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے، فلم عید پر سینماء گھروں کی زینت بنے گی۔ سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’بھارت‘ کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے اور اسی انتظار کو مدنظر رکھتے ہوئے فلم کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ علی عباس ظفر کی
ہدایتکاری اور اتل اگنی ہوتری کی پروڈیوس کردہ فلم بھارت2014 میں بننے والی جنوبی کورین فلم ode to my father کی کاپی ہے جس میں سلمان خان اور کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کریں گے۔فلم کی دیگر کاسٹ میں ڈیشا پٹانی، تبو، سنیل گروور بھی شامل ہیں۔ فلم بھارت رواں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائیگی۔