لاہور ( این این آئی)معروف اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ بچپن میں ڈاکٹر بننے کا شوق تھا اور یہ شوق کالج کی حد تک بھرپور ساتھ رہا مگر پھر اتفاقیہ طور پر شوبز میں آنے کے بعد میرا یہ شوق ادھورا رہ گیا ۔انہوں نے ’’این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹری ایک مقدس پیشہ ہے۔
اور میں ہمیشہ سے یہ خواہش رکھتی تھی کہ ڈاکٹر بن کر غریب اور نادار مریضوں کا علاج کروں گی ۔اگر زندگی میں موقع ملا تو غریبوں کے لئے اندرون سندھ میں ایک ایسا ہسپتال بناؤں گی جہاں ان کا علاج مفت کیا جائے گا ۔ نیلم منیر نے کہا کہ اب میری زندگی کی سب سے بڑی خواہش یہی ہے ۔