ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

سیف علی خان بیٹی سارا کی میڈیا پرغیر معمولی تشہیر سے پریشان

datetime 25  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان ان دنوں بیٹی سارا علی خان کو میڈیا کی زیادہ توجہ ملنے کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہیں۔بالی ووڈ میں فلم ’کیدرناتھ‘ سے ڈیبیو کرنے والی سارا علی خان پہلی ہی فلم کی کامیابی کے بعد ہر کسی کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں اور اس کامیابی کو مزید پروان چڑھانے میں روہت شیٹھی کی فلم ’سمبا‘ بھی سنگ میل ثابت ہوئی۔ اور یہ سب کچھ

سارا کی اداکاری اور اْن کے حسن کا سحر ہی تھا جس نے سب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔کئی نامور ہدایت کار سارا کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کی خواہش کر بیٹھے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان دنوں میڈیا پر سارا خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں اور ان کو غیر معمولی توجہ ملنے کی وجہ سے اْن کے والد سیف علی خان بھی عاجز آچکے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان بیٹی سارا علی خان کو میڈیا کی جانب سے حد سے زیادہ توجہ ملنے پر نا خوش ہیں کیوں کہ سارا نے ابھی محض دو ہی فلمیں کی ہیں لیکن اْن کے بارے میں اب تک بہت کچھ لکھا جا چکا ہے۔سیف علی خان پہلے ہی سارا سے میڈیا کی غیر معمولی توجہ پر بات کر چکے ہیں تاہم انہوں نے تمام معاملے پر نظر ثانی کا فیصلہ سارا پرچھوڑ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ قطعاً اْن روایتی والد کی طرح نہیں جواپنے بچوں پر زبردستی دباؤں ڈال کر کوئی فیصلہ کرنے کا کہیں۔واضح رہے کہ بونی کپور بھی بیٹی جھانوی کو سارا علی خان کے مقابلے میں میڈیا کی کم توجہ ملنے کی وجہ سے تشویش میں مبتلا ہیں یہاں تک کہ انہوں نے جھانوی کو تشہیری ٹیم کو تبدیل کرنے کا بھی کہہ دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…