ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملائیکا سے قبل ارجن کپور کے سلمان خان کی بہن سے تعلقات کا انکشاف

datetime 25  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)ارجن کپور نے سلمان خان کی بہن سے تعلقات کا انکشاف ہوا ہے ۔ ارجن نے سلمان خان کے سابقہ بھابھی سے تعلقات استوار کر لیے اب ان دونوں کے تعلقات اس قدر آگے بڑھ چکے ہیں کہ وہ رواں برس کسی وقت بھی شادی کر سکتے ہیں۔گزشتہ ہفتے ہی خبر سامنے آئی تھی کہ دونوں شادی کے لیے ابھی سے گھر کی تلاش شروع کردی۔اطلاعات ہیں کہ دونوں شادی سے قبل ممبئی میں

ایک عالیشان گھر خریدنا چاہتے ہیں، جس کے لیے انہوں نے جائداد کی خرید و فروخت کرنے والے افراد سے رابطہ بھی کرلیا ہے۔دونوں کے تعلقات گزشتہ ایک سال سے جاری ہیں اور ابتدائی طور پر دونوں کے تعلقات پر جہاں سلمان خان اور ان کی اہل خانہ ناراض تھے، وہیں ارجن کپور کے والد بونی کپور بھی نالاں تھے۔تاہم بعد ازاں بونی کپور نے بیٹے کی خوشی کی خاطر ناراضگی ختم کرکے انہیں ملائیکا سے تعلقات برقرار رکھنے کا گرین سگنل دے دیا۔بعد ازاں یہ رپورٹس بھی سامنے آئیں کہ ارجن کپور کی جانب سے ملائیکا اروڑا سے تعلقات استوار کرنے کے بعد سلمان خان نے ان کے پورے خاندان کو اپنے گھر آنے سے روک دیا۔خبریں ہیں کہ اب بونی کپور اور ارجن کپور سمیت ان کے خاندان کا کوئی بھی فرد سلمان خان کے گھر نہیں جا سکتا۔ذرائع کے مطابق ارجن کپور کے سلمان خان کی سابق بھابھی ملائیکا اروڑا سے دبنگ ہیرو کی بہن ارپیتا خان سے تعلقات تھے۔ذرائع نے بتایا کہ ارجن کپور نے کچھ عرصہ قبل ارپیتا خان سے تعلقات ختم کرکے سلمان خان کی سابق بھابھی سے تعلقات استوار کیے۔خیال رہے کہ ارجن کپور سلمان خان کی سابق بھابھی ملائیکا اروڑا سے عمر میں 11 سال چھوٹے ہیں۔ملائیکا اروڑا نے سلمان خان کے بھائی فلم ساز ارباز خان سے 2017 میں طلاق لی تھی۔سلمان خان کی بہن ارپیتا خان بھی شادی شدہ ہیں، انہوں نے 2014 میں آیوش شرما سے شادی کی۔ارپیتا خان اور ارجن کپور کی عمر میں 4 سال کا فرق تھا، سلمان خان کی بہن اداکار سے چھوٹی تھیں۔ارجن کپور اور ارپیتا خان کے درمیان 2008 اور 2009 میں تعلقات کی چہ مگوئیاں تھیں۔انڈیا ٹوڈے نے اگست2018 میں اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ ارجن کپور نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی پہلی محبت سلمان خان کی بہن 29 سالہ ارپیتا خان سے تھی۔ارجن کپور نے یہ اعتراف بھی کیا کہ ان کے ارپیتا خان سے انتہائی رومانوی تعلقات تھے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…