بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی ڈاکو مینٹری بھارت میں 2 ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

datetime 25  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)پاکستانی دستاویزی فلم ’’انڈس بلیو‘‘ کو بھارت میں ہونے والے 11 ویں جے پور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین ڈاکومینٹری فیچر اور بہترین سینمافوٹوگرافی ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔انڈس بلیو ایسی منفرد دستاویزی فلم ہے جس میں پاکستان میں لوک موسیقی کے سازوں کے خاتمے کے حوالے سے روشنی ڈالی گئی ہے جبکہ لوک اور کلاسیکل موسیقاروں اور کاریگروں کی مشکلات کو بھی بیان کای گیا ہے۔

اس فلم کی ہدایات جواد شریف نے دی تھیں جس میں راجھستان میں منعقد ہونے والے فیسٹیول میں شریک افراد نے کافی دلچسپی لی۔ڈائریکٹر جواد شریف نے اے پی پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس فلم میں 2 مرکزی کردار مائی ڈھائی اور کرشن لال بھیل تھے جن کی جڑیں میواڑی کلچر سے جڑی ہوتی ہیں۔جے پور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 18 سے 22 جنوری کے دوران راجھستان کے شہر جے پور میں منعقد ہوا۔رواں اس فیسٹیول میں دنیا بھر سے 89 ممالک سے 1800 سے زائد انٹریز جمع کرائی گئیں۔انڈس بلیو کی خاص بات عصمت بشیر کی سانسیں روک دینے والی سینمافوٹوگرافی ہے جن کی مدد محمد قدیر نے کی۔جواد شریف نے ایوارڈ ملنے پر کہا جے پور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں 2 بڑے ایوارڈز جیتنے پر میرے پاس جذبات کے اظہار کے لیے الفاظ نہیں، انڈس بلیو کی ٹیم ایسا ممکن بنانے کے لیے ستائش کی حقدار ہے۔انہوں نے فیسٹیول اور اس میں شریک افراد کی جانب سے فلم کو سراہنے پر شکریہ ادا کیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ دونوں ممالک نہ ٹوٹنے والے ثقافتی رشتے سے بندھے ہیں۔اس فلم کی پروڈکشن فاؤنڈ آف آرٹس، کلچر اینڈ ایجوکیشن اور بائی پولر فلمز نے کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…