ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

خوشی کپور نے بڑی بہن جھانوی کپور کا راز فاش کریا

datetime 25  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) آنجہانی اداکارہ سری دیوی اور معروف ہدایت کار بونی کپور کی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور نے اپنی بڑی بہن و اداکارہ جھانوی سے متعلق انوکھا راز فاش کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خوشی کپور نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کی جہاں اْن سے جھانوی کپور سے متعلق سوال پوچھا گیا کہ جھانوی کپور گھر میں کس طرح رہتی ہیں جس پر خوشی نے جھانوی کے چھپے کئی رازوں پر سے پردہ اْٹھا دیا۔خوشی کپور نے جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ جھانوی کتھک رقص کی دیوانی ہیں اور

جب بھی گھر میں فارغ ہوتی ہیں تو رقص کرنا شروع کر دیتی ہیں، اور ساتھ ہی خوشی نے ایک اور انکشاف کیا کہ جھانوی نیند میں بھی بالی ووڈ فلموں کے ڈائیلاگ بڑبڑاتی رہتی ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ جھانوی کپور دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ’دھڑک‘ سے ڈیبیو کر چکی ہیں اور ان دنوں گنجن سکسینا کی سوانح حیات پر مبنی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے بعد وہ کرن جوہر ہی کی فلم ’تخت‘ میں نظر آئیں گی جب کہ خوشی کپور رواں سال ہی بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کی تیاری کر چکی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…