اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پر قرض واپس نہ کرنے پر مقدمہ درج

datetime 24  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبی(این این آئی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی اور اْن کی فیملی پر لاکھوں روپے قرض واپس نہ کرنے پر مقدمہ درج کرادیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کار شوروم کے مالک نے شلپا شیٹھی کی پوری فیملی پر مقدمہ درج کروا دیا ہے، جس میں اداکارہ کی فیملی پر

یہ الزام عائد کیا گیا کہ 2015 میں شو روم مالک نے شلپا شیٹھی کے والد سریندرا کو کاروبار کے لئے مالی مدد کے طور پر 21 لاکھ روپے کی رقم فراہم کی تھی اور جسے سود کے ساتھ 2017 تک ادا کرنی تھی۔رپورٹ میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا کہ شوروم مالک کی جانب سے مختلف حصوں میں 21 لاکھ کی رقم بطور چیک اداکارہ کے والد کو دی گئی اور ان تمام لین دین کا سریندرا کی اہلیہ ،شلپا شیٹھی اور شمیتا شیٹھی کو باخوبی علم تھا کیوں کہ وہ لوگ بھی بزنس پارٹنر تھے تاہم رقم کی ادائیگی سے قبل ہی سریندرا کے انتقال کے بعد اْن کی فیملی سے رقم کا مطالبہ کیا گیا جسے انہوں نے دینے سے انکار کردیا۔شلپا شیٹھی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہمارا کبھی بھی والد کے کاروبار میں کوئی کردار نہیں رہا اور نہ ہی ہمیں کمپنی کے لین دین کا کوئی علم ہے۔ ہم پر الزام لگانے والا شخص صرف میڈیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، میں اس شخص کو فیملی کار کے مکینک کے طور پر جانتی ہوں۔واضح رہے کہ شلپا شیٹھی سمیت اْن کی فیملی کو رواں ماہ ہی سماعت کے لئے طلب کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…