لاہور(این این آئی)معروف گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ سوشل میڈیا پر بہت متحرک رہتی ہیں اور اپنی پیشہ وارانہ مصروفیات بتانے کے ساتھ ساتھ عوامی ایشوز پر بھی گاہے بگاہے اظہار خیال کرتی رہی ہیں ،اب انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ایک ایسی ٹویٹ کی ہے جو خوب وائرل ہو رہی ہے جبکہ اس ٹویٹ پر تبصروں کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’’ٹویٹر ‘‘ پر معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ہلکے پھلکے انداز میں ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کہ ’’انڈیا آئی ٹی میں ترقی کررہاہے
ہم جے آئی ٹی میں‘‘۔رابی پیر زادہ کے اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں کا دلچسپ سلسلہ شروع کر دیا ہے۔رضوان نامی سوشل میڈیا صارف رابی پیر زادہ کے اس ٹویٹ پر خوش نظر نہیں آئے اسی لئیان کا کہنا تھا کہ ’’ہم یہاں خوش ہیں ، آپ وہاں جا سکتی ہیں۔ایک اور ابو سدیس نامی صارف کا کہنا تھا کہ ’’ہاہاہا رابی بہت ہی عمدہ مگر سوچنے والی بات بس بدقسمتی سے غلامی کادور ختم نہیں ہوتا کبھی کرپٹ حکمرانوں کی تو کبھی کرپٹ بیوریکرٹس کی بس سوچ اور فکر اور جدوجہد سے دوری کانتیجہ ہے یہ سب‘‘۔