ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی صاحبزادی شویتا بچن نے اپنی بھابھی ایشوریا کے بارے میں اپنی رائے کااظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ایشوریا کی کس عادت سے سخت نفرت ہے۔بھارتی میڈیا میں اکثر اداکارہ ایشوریا رائے اور ان کی نند شویتا بچن کے درمیان تکرار کی خبریں گردش کرتی ہیں تاہم دونوں نے اپنے رشتے کے درمیان تلخی پر کبھی میڈیا پر بات نہیں کی۔ لیکن اب شویتا بچن نندا نے اپنی بھابھی ایشوریا کے بارے میں کرن جوہر کے شو’’کافی ود کرن‘‘میں کھل کر بات
کی ہے۔شو کے دوران کرن جوہر نے شوئیتا سے کہا کہ وہ ایشوریا رائے کے بارے میں ایک ایسی بات بتائیں جس سے آپ کو نفرت ہے اور ایک ایسی بات جو آپ کو بہت پسند ہے۔ کرن کے سوال کے جواب میں شوئیتا نے کہاکہ ایشوریا کبھی بھی فون کا جواب وقت پر نہیں دیتیں اور انہیں ایشوریا کی اسی عادت سے نفرت ہے جب کہ انہیں اپنی بھابھی کی جو عادت پسند ہے وہ یہ ہے کہ ایشوریا نے جو بھی حاصل کیا ہے وہ اپنے بل بوتے پر اپنی محنت سے حاصل کیا ہے اس کے علاوہ وہ بہترین ماں ہیں۔