اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

کنگنا رناوت اپنی فلم کی تشہیر کیلئے جھوٹ بولنے سے بھی باز نہ آئیں

datetime 23  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنی فلم’’منی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی‘‘کی تشہیر کے لیے جھوٹ بولنے سے بھی باز نہ آئیں۔چندوروز قبل بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کررہی تھیں کہ بھارتی راجپوت تنظیم کرنی سینا نے کنگنا رناوت کی فلم’’منی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی‘‘ پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ فلم میں رانی لکشمی بائی کی غلط تصویر پیش کی گئی ہے۔

جس پر کنگنا رناوت نے انہیں دھمکاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ خود کوہراساں کرنے اور فلم پر اعتراض اٹھانے والے تمام افراد کو تباہ کردیں گی۔ کنگنا کے بیان کے بعد کرنی سینا کا موقف سامنے آیا تھا کہ انہوں نے فلم کو لے کر کنگنا کو کوئی دھمکی دی ہی نہیں ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرنی سینا کے ترجمان ڈاکٹر ہیمانشو نے اس بات سے بالکل انکار کیا ہے کہ انہوں نے فلم کی مخالفت کرتے ہوئے کنگنا کو کسی قسم کی کوئی دھمکی دی ہے، ہاں کنگنا کے تباہ کرنے والے بیان کے بعد اب کرنی سینا ان سے ناراض ضرور ہوگئی ہے۔ اس صورتحال سے یہ سوال کھڑا ہوجاتا ہے کہ کہیں کنگنا نے کرنی سینا کا نام اپنی فلم کی پبلسٹی کے لیے تو استعمال نہیں کیا۔ کرنی سینا کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم فلم’’منی کارنیکا‘‘کے مخالف نہیں، تاہم کئی لوگ اپنے فائدے کے لیے کرنی سینا کے نام کا استعمال کرتے ہیں۔واضح رہے کہ کنگنا رناوت کی فلم ’’منی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی‘‘25 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ان دنوں کنگنا اپنی فلم کی خوب زوروشور سے تشہیر میں مصروف ہیں۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…