بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کرکٹر بن گئی، فلم بھارت کے سیٹ پر ایسے شاٹس کھیلے کہ دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے

datetime 23  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)کترینہ کیف بولی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر تو پہلی ہی خوب نام کما چکی ہیں، لیکن اب وہ اپنے کرکٹ کھیلنے کا ہنر بھی سامنے لے آئی ہیں۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق معروف اداکارہ نے اپنی آنے والی فلم’’بھارت‘‘ کے سیٹ پر کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی۔ویڈیو میں وہ کئی بار اونچے اور جارحانہ شاٹس کھیلتی نظر آئیں جس سے ان کے کرکٹ کھیلنے کا شوق اور ہنر سامنے آیا۔اس ویڈیو کے ذریعے کترینہ کیف نے اپنی دوست اور ساتھی اداکارہ انوشکا شرما سے کہا

کہ وہ اپنے شوہر اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے ہمراہ ان کی کرکٹ پر کوئی تبصرہ کریں۔ساتھ ہی اداکارہ نے خود کو ایک اچھا آل راؤنڈر بھی قرار دیا۔کترینہ کیف کی پوسٹ پر اداکارہ اور انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز ’’کنگز الیون پنجاب‘‘ کی مالکن پریٹی زنٹا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بہت خوب، ہمیں آپ کو ٹیم میں شامل کرنا چاہیے۔اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی اس ویڈیو کو پسند کیا۔یاد رہے کہ کترینہ کیف اور انوشکا شرما نے حال ہی میں آنند رائے کی فلم ‘زیرو’ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…