سنی لیون کیلئے نازیبا تبصرہ کرنے پرکپل شرما بھارتی میڈیا کی تنقید کے نشانے پر

22  جنوری‬‮  2019

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کامیڈین کپل شرما اداکارہ سنی لیون کے لیے نازیبا تبصرہ کرنے پربھارتی میڈیا کی تنقید کے نشانے پرآگئے۔کپل شرما کا شماربالی ووڈ کے نامور کامیڈین میں ہوتا ہے جن کے مزاحیہ جملے لوگوں کو بے اختیار ہنسنے پر مجبور کردیتے ہیں۔

لیکن کبھی کبھی یہی مزاحیہ جملے کسی کی تضحیک کا باعث بھی بنتے ہیں، جس کا مظاہرہ حال ہی میں دیکھنے میں آیا۔بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سنی لیون نے اپنے نئے گانے کی تشہیر کے لیے حال ہی میں ’’دی کپل شرما‘‘ شو میں شرکت کی جہاں کپل سنی لیون کے ساتھ مذاق کرنے میں کچھ زیادہ ہی آگے بڑھ گئے اور ان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں’’اٹالین پاستا ود وائٹ ساس‘‘ کہا اس کے علاوہ کپل نے سنی لیون کے لیے مزید نازیبا تبصرے کرتے ہوئے کہا سنی کو دیکھ کر وہ اپنے تمام سوالات بھول گئے جب کہ کپل نے سنی لیون کے لیے گانا بھی گایا جس کے الفاظ یہ تھے’’بار بار دیکھو ہزار بار دیکھو یہ دیکھنے کی چیز ہے‘‘۔سنی لیون تو کپل کے ان تبصروں پر ہنستی رہیں لیکن بھارتی میڈیا نے کپل کو ایک خاتون کی توہین کرنے کے لیے آڑے ہاتھوں لے لیا اورکپل کی جانب سے سنی کے لیے کہے جانے والے جملوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا سنی لیون کوئی دیکھنے کی چیزنہیں ہے بلکہ وہ ایک خود مختارخاتون اورماں ہیں جو اپنے کام کو لے کر بہت سنجیدہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…