بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

اداکارہ ایشا دیول کے گھرایک بارپھرننھے مہمان کی آمد متوقع

datetime 22  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) اداکار دھرمیندر اورہیما مالنی کی بیٹی اداکارہ ایشا دیول کے گھر ایک بار پھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔فلم ’’دھوم‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ایشا دیول نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرکے بتایا کہ وہ دوسری بارماں بننے والی ہیں۔ ایشا دیول متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہردکھا چکی ہیں لیکن وہ بالی ووڈ میں اپنے والدین دھرمیندر اورہیما مالنی کی طرح کامیاب نہ ہوسکیں۔

فلموں میں خاص کامیابی نہ ملنے کے باعث ایشا 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں اورفلموں سے کنارہ کشی اختیارکرلی۔ 2017 میں ان کے گھر پہلی بیٹی رادھیا پیدا ہوئی اور اب انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ماں بننے کی اطلاع دی ہے۔واضح رہے کہ ایشا دیول ’’ناتم جانونا ہم‘‘ ، ’’کوئی میرے دل سے پوچھے‘‘ اور’’نوانٹری‘‘ سمیت متعدد بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…