منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بطور تخلیقی انسان ہمیشہ اپنے دل کی سنتا ہوں : عامر خان

datetime 21  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ بطور تخلیقی انسان میں ہمیشہ اپنے دل کی سنتا ہوں۔عامر خان نے بھارتی سنیما کے عجائب گھر کی افتتاحی تقریب کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ بطور تخلیقی انسان میں ہمیشہ اپنے دل کی سنتا ہوں اور پھر ایسی فلم میں کام کرتا ہوں جو مجھے متاثر کرے اور اگے بڑھنے میں مد فراہم کرے۔مسٹرپرفیکشنسٹ نے کہا کہ میری فلمیں مارکیٹ کے اعتبار سے بہت ہی زیادہ مختلف ہوتی ہیں لیکن جب عوام کی

جانب سے فلم کو پسند کیا جاتا ہے تو مجھے کافی اعتماد ملتا ہے۔عامر خان نے کہا کہ میں ابھی سنیما کا طالب علم ہوں اور تاریخ سے بہت محبت کرتا ہوں اور ہمیشہ ایسے لوگوں کو دیکھنے کی خواہش رکھتا ہوں جوکہ تخلیقی صلاحتیوں کے مالک ہوتے ہیں اور ایسے لوگوں کی قدر کرتا ہوں جنہوں نے انڈسٹری میں بلیک اینڈ وائٹ اور رنگین فلموں کی بنیاد رکھی، حتیٰ کہ اگر کسی فلمی شخصیت پر کوئی کتاب نظر آتی ہے تو میں فوری خرید لیتا ہوں اور اسے پڑھ کر وہ وقت یاد کرتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…