ارجن کپور اور ‘بدنام’ گرل ملائیکا اروڑا کو شادی کیلئے گھر کی تلاش

21  جنوری‬‮  2019

ممبئی(این این آئی)بولی وڈ کے ’غنڈے‘ ارجن کپور اور ’بدنام‘ گرل ملائیکا اروڑا کے درمیان گزشتہ برس سے تعلقات کی چہ مگوئیاں ہیں۔ اگرچہ دونوں نے واضح طور پر ایک دوسرے سے تعلقات کا اعتراف نہیں کیا، تاہم دونوں ذو معنی الفاظ میں مختلف مواقع پر ایک دوسرے سے

محبت کا اقرار کر چکے ہیں۔رپورٹس تھیں کہ دونوں کے درمیان 2017 میں ہی تعلقات استوار ہوگئے تھے، تاہم خود سے 11 سال بڑی عمر کی اداکارہ سے تعلقات استوار کرنے پر ارجن کپور کے والد بونی کپور ان سے خفا تھے۔تاہم بعد ازاں ارجن کپور بھی بیٹے کی خوشی کیلئے راضی ہوگئے اور انہوں نے بیٹے کو اداکارہ سے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے گرین سگنل دے دیا۔گزشتہ برس کے آخر میں ارجن کپور اپنی بہن جھانوی کپور کے ساتھ کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ میں شریک ہوئے تھے، جہاں انہوں نے ملائیکا اروڑا کا نام لیے بغیر اعتراف کیا تھا کہ وہ کسی کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔مختلف بھارتی میڈیا رپورٹس میں ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا کے قریبی ذرائع سے یہ خبریں دی گئیں کہ دونوں کے درمیان اچھے تعلقات ہیں اور وہ 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ملائیکا اروڑا نے مئی 2017 میں سلمان خان کے بھائی ارباز خان سے طلاق لے لی تھی۔اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ دونوں نے شادی کے لیے ایک محل نما گھر کی تلاش شروع کردی۔ جوڑے کے قریبی ذرائع کے مطابق دونوں نے شادی کے لیے گھر کی تلاش شروع کردی۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں رواں برس ہی شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تاہم زندگی کے اہم ترین فیصلے سے قبل دونوں ایک شاندار گھر بنانا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…