ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

حکومت نجی شعبے کو راغب کرنے کیلئے فلم انڈسٹری پر سرمایہ کاری کرے : ریشم

datetime 20  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ ہمیشہ بہترین کام کرنے کی کوشش کی ہے اور ہر پراجیکٹ میں اسی طرح کی جستجو میں رہتی ہوں ، شوبز میں جتنا بھی کام کر چکی ہوں اس سے مطمئن ہوں ، بڑی سکرین سے کنارہ کشی کا تاثر درست نہیں ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ۔ حکومت کے پاس وسائل ہیں اسے چاہیے کہ سرمایہ کاری کرے جس سے نجی شعبہ بھی اس طرف راغب ہوگا اور اس سے نہ صرف فلم انڈسٹری ترقی کرے گی بلکہ ہزاروں افراد کو روزگار کے

مواقع بھی میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے صرف فنکاروں یا گلوکاروں کا ذریعہ معاش وابستہ نہیں بلکہ ا س کے ساتھ مختلف ہنر مندوں اور سینما انڈسٹری سمیت دیگر شعبے بھی جڑے ہوئے ہیں۔ ریشم نے کہا کہ آج بھی بہترین سے بہترین کردار کی تلاش میں رہتی ہوں اور جب تک اس شعبے میں ہوں اسی ڈگر پر چلنے کا عزم ہے ۔ یہ تاثر درست نہیں کہ فلموں سے کنارا کشی اختیار کر لی ہے بلکہ جب میں سمجھوں گی کہ مجھے جس کردار کی پیشکش کی گئی ہے اس میں میرے لئے مارجن ہے تو ضرور اس کردار کو نبھاؤں گی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…