منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ساہیوال میں پیش آنے والاواقعہ سے معاشرے میں شدید بے چینی پھیلی ہے : شوبز شخصیات

datetime 20  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)شوبز حلقوں نے بھی ساہیوال میں پیش آنے والے واقعہ پر انتہائی رنج کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات معاشرے میں بے چینی پھیلانے کا باعث بنتے ہیں ، دنیا کے مہذب معاشروں میں اگر دہشتگرد عام شہریوں کو ڈھال کے طور پر یر غمال بنا بھی لیں تو

سب سے پہلے ان کی بحفاظت بازیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جاتی ہیں اور اس کے بعد کسی ایکشن کے بار ے میں سوچا جاتا ہے۔ اس واقعہ کی غیر جانبدار تحقیقات کے بعد حقائق ضرور سامنے آنے چاہئیں ۔ سینئر اداکار قوی خان ،عرفان کھوسٹ ، ثناء ، ریشم ، معمر رانا ، ماہ نور ، احسن خان نے ساہیوال میں پیش آنے والے واقعہ کے حوالے سے کہا کہ اس سے خو ف و ہراس کی فضا پھیل گئی اور ہر طبقہ اپنے شدید جذبات کا اظہار کر رہا ہے ۔ واقعہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے متضاد بیانات سے بھی لوگوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ واقعہ کے اصل حقائق کو سامنے لائے اور تحقیقاتی اداروں کو آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے اصلاح کے پہلو سے بھی سفارشات پیش کرنی چاہئیں۔ ان شخصیات نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دے رہے ہیں لیکن اس طرح کے واقعات کی بھی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ مہذب معاشروں میں اگر دہشتگرد عام شہریوں کو ڈھال کے طور پر یر غمال بنا لیں تو سب سے پہلے ان کی بحفاظت بازیابی کوترجیح ہوتی ہے اور اس کے بعد دہشتگردوں کے خلاف کسی کارروائی بارے سوچا جاتا ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ اس واقعہ کے بعد معاشرے میں پھیلی بے چینی کے تدارک کے لئے عملی اقدامات کرے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…