لاہور(این این آئی) پاکستانی اداکارہ مہک نور نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آف سعید کھوسہ کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تاریخ ساز فیصلے دیئے ہیں اور وہ فوری انصاف کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو ایسے ہی منصفوں کی ضرورت ہے جو
عوام کو جلد سے جلد انصاف دینے کا عزم رکھتے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فنکار برادری سمیت پوری پاکستانی قوم خلوص دعاؤں کیساتھ ہے۔مہک نور نے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انکی خدمات کو عدالتی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور خاص طور پر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کا جو تصور انہو ں نے دیا تھا اب ہم سب ملکر اسے پورا کریں گے۔