پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

آر کیلی کے ساتھ کام کرنے پر مداحوں سے معذرت خواہ ہوں : لیڈی گاگا

datetime 18  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)امریکی پاپ گلوکارہ، اداکارہ اور فیشن ڈیزائنر لیڈی گاگا نے نابالغ لڑکیوں کا ریپ کرنے اور متعدد خواتین کو ہراساں کرنے والے گلوکار رابرٹ سلویسٹر کیلی کے ساتھ کام کرنے پر مداحوں سے معذرت کرلی۔خیال رہے کہ رابرٹ سلویسٹر کیلی (آر کیلی) پر الزام ہے کہ انہوں نے نابالغ لڑکی سے

شادی کرنے سمیت اپنی دوسری بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ساتھ ہی ان پرچند نابالغ لڑکیوں کے ساتھ  تعلقات استوار کرنے سمیت خواتین کے ساتھ نازیبا رویے اختیار کرنے جیسے الزامات ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ نے آر کیلی پر الزامات لگانے والی خواتین اور دیگر افراد کے انٹرویوز پر مبنی ایک دستاویزی فلم بھی 2018 میں جاری کی تھی۔اگرچہ آر کیلی نے پہلے بھی ان الزامات کو مسترد کیا، تاہم حال ہی میں ان کی جانب سے خواتین کے ساتھ نامناسب رویوں کے معاملات زیر بحث آئے۔رواں ماہ 13 جنوری کو آر کیلی کے وکیل نے اپنے مؤکل پر لگے تمام الزامات کو مسترد کیا اور دعویٰ کیا کہ گلوکار ایسے کاموں میں ملوث نہیں رہے۔دستاویزی فلم میں کم سے کم 50 خواتین و افراد کے انٹرویوز شامل کیے گئے تھے، جن میں سے زیادہ تر متاثرہ افراد تھے۔آر کیلی پر الزام ہے کہ انہوں نے 1994 میں نابالغ لڑکی ’عالیہ دنا ہفٹن‘ سے خفیہ شادی بھی کی۔ا نہوں نے عالیہ کے ساتھ 15 برس کی عمر میں شادی کی، تاہم شادی کو خفیہ رکھا گیا اور دستاویزات میں ان کی عمر 18 سال لکھوائی گئی۔آر کیلی پر ان کی دوسری بیوی اینڈریا کیلی نے بھی بدترین تشدد کے الزامات عائد کر رکھے ہیں۔آر کیلی نے بیک اسٹیج ڈانسر 44 سالہ اینڈریا کیلی سے 1996 میں دوسری شادی ی کی، جن سے ان کے تین بچے بھی ہیں۔تاہم اینڈریا کیلی نے 2009 میں گلوکار سے طلاق لی اور انہوں نے ان پر بدترین جسمانی تشدد کے الزامات لگائے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…