جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مہوش حیات کی پہلی ویب سیریز ’’عنایا‘‘ کا ٹریلر جاری

datetime 18  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ مہوش حیات یوں تو ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے ذریعے لاکھوں شائقین کے دلوں میں اپنا مقام بنا چکی ہیں۔تاہم جلد ہی وہ آنے والی ویب سیریز میں ایک گلوکارہ کے طور پر جلوے بکھیر کے مداحوں کو مزید محظوظ کرنے والی ہیں۔

مہوش حیات کی آنے والی اور پہلی ویب سیریز ’عنایا‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا، جس میں انہیں ایک ابھرتی ہوئی گلوکارہ کے طور پر دکھایا گیا ہے۔اگرچہ ٹریلر سے پوری ویب سیریز کا اندازہ لگانا مشکل ہے، تاہم اندازہ ہوتا ہے کہ ویب سیریز میں مہوش حیات کالج کی طالبہ سے ایک گلوکارہ بنتی نظر آئیں گی۔ٹریلر میں مہوش حیات کو جہاں کالج کی زندگی میں دکھایا گیا ہے، وہیں انہیں کالج کے میوزیکل گروپ کے ساتھ بھی ہاتھ ملاتے ہوئے اور پھر ان کے ساتھ میوزیکل بینڈ کو کامیاب بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ساتھ ہی مہوش حیات کو میوزیکل بینڈ کے ایک رکن کے ساتھ محبت میں مبتلا بھی دکھایا گیا ہے۔ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ مہوش حیات کے علاوہ ایک اور خاتون گلوکارہ بھی ہوتی ہیں، جو ان کی گروپ میں موجودگی پر اعتراض کرتی ہیں، تاہم گروپ کے دیگر ارکان ان کے خدشات سے سہمت نظر نہیں آتے۔ہدایت کار وجاہت رؤف کی اس میوزیکل رومانٹک ویب سیریز کو رواں ماہ 21 جنوری کو آن لائن اسٹریمنگ ویب سائیٹ ایروز ناؤ پر ریلیز کیا جائے گا۔ویب سیریز کی دیگر کاسٹ میں گل رعنا، رباب ہاشم، اسد صدیقی اور شان بیگ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…