منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

فلم ’’انداز اپنا اپنا‘‘ کے سیکوئل میں رنویر اور ورون کو کاسٹ کرنے پر غورشروع

datetime 18  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) ماضی کی مشہور فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کے سیکوئل میں رنویر سنگھ اور ورون دھون کو شامل کرنے پر غور شروع کردیا۔سلمان خان اور عامر خان کی جوڑی نے 1994ء میں ریلیز ہونے والی شہرہ آفاق فلم ’’انداز اپنا اپنا‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا ئے تھے جس کے بعد طنز و مزاح سے بھرپور ایسی منفرد فلم دیکھنے کا موقع نہیں ملا۔ماضی کی اس فلم کو ایک بار پھر حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا جارہا ہے لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ فلم کے اس سیکوئل میں شائقین سلمان خان اور عامر کی مشہور جوڑی کو نہیں دیکھ سکیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میکرز نے ماضی کی فلم ’انداز اپنا اپنا ‘ بنانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں جب کہ اس حوالے سے اْن کا کہنا ہے کہ اس فلم کی کہانی پہلے کے برعکس بالکل مختلف ہوگی۔ قریبی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلم کے اس سیکوئل میں رنویر سنگھ اور ورون دھون کو مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ راج کمار سنتوشی کی ہدایت کاری میں 1994ء میں بننے والی مزاحیہ فلم ’’انداز اپنا اپنا‘‘ میں سلمان خان اور عامر خان کے ساتھ کرشمہ کپور اور روینہ ٹنڈن نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…