منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

ٹی سیریز کے مالک بشن کمار پر کام کے بدلے ہراسانی کا الزام لگانے والی خاتون کا یوٹرن

datetime 18  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)نہ صرف بولی وڈ بلکہ بھارت کی سب سے بڑی انٹرٹینمنٹ پروڈکشن کمپنی ’ٹی سیریز‘ کے مالک بشن کمار پر ایک خاتون نے 17 جنوری کو کام کے بدلے تعلقات کے مطالبے کا الزام عائد کیا تھا۔ڈی این اے انڈیا نے اپنی رپورٹ میں خاتون کا نام ظاہر کیے بغیر بتایا تھا کہ خاتون نے ممبئی کے اوشیواڑہ پولیس تھانے میں بشن کمار کے خلاف مقدمہ بھی دائر کروادیا۔خاتون نے مقدمے کی

درخواست میں الزام عائد کیا تھا کہ بشن کمار نے انہیں 2017 میں ریلیز ہونے والی ’بھومی‘ کے وقت کام کے بدلے تعلقات استوار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔خاتون نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ بشن کمار نے انہیں بلیک میل کیا اور کہا کہ وہ اس معاملے کا ذکر کسی سے نہ کریں۔ساتھ ہی خاتون نے بشن کمار کے چچا کرشن کمار کے خلاف بھی الزام عائد کیا تھا۔اگرچہ بشن کمار نے خاتون کے الزامات کو مسترد کردیا تھا، تاہم خاتون نے ان کے خلاف مقدمہ دائر کرادیا تھا۔لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ خاتون نے چند گھنٹوں بعد ہی اپنا مقدمہ واپس لے کر بشن کمار سے معذرت کرلی۔خاتون نے بشن کمار کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے کی درخواست واپس لے لی۔رپورٹ کے مطابق خاتون کی جانب سے خبر رساں ادارے کو بھجوائے گئے خط میں اعتراف کیا گیا کہ انہوں نے ٹی سیریز کے مالک پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے۔خاتون نے تسلیم کیا کہ انہوں نے ڈپریشن اور پریشانی میں بشن کمار کے خلاف جھوٹا مقدمہ دائر کروایا، تاہم اب وہ اس مقدمے کو واپس لے رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق کرشن کمار نے دعویٰ کیا کہ خاتون نے ان سے پہلے ہی کہا تھا کہ انہیں 16 جنوری تک رقم دی جائے، ورنہ ان کے بھتیجے بشن کمار کے خلاف ہراساں کیے جانے کا جھوٹا مقدمہ دائر کرایا جائے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اپنے خلاف مقدمہ دائر ہونے کے بعد ہی خاتون نے بشن کمار کے خلاف مقدمہ واپس لیا اور تسلیم کیا کہ انہوں نے جھوٹے الزامات لگائے۔ساتھ ہی خاتون نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کرشن کمار کو پیسے دینے کے لیے بھی بلیک میل کیا۔اس مقدمے واپس لیے جانے کے بعد یہ دوسرا موقع ہے کہ بشن کمار کے خلاف ہراساں کیے جانے کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا۔اس سے قبل اکتوبر 2018 میں بھی ایک نامعلوم خاتون نے بشن کمار پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا، جس کے خلاف ٹی سیریز کے مالک نے پولیس میں رپورٹ درج کروادی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…