برلن( آن لائن )پاکستانی ماڈل اور اداکارہ صوفیا خان جنہیں انڈسٹری میں فیا بلایا جاتا ہے، نے گزشتہ روز جرمنی کے شہر برلن میں شادی کرلی۔ فیا خان نے اپنے ترکش نژاد منگیتر تولگا ریکن کے ساتھ برلن کے خوبصورت مقامی ہوٹل میں شادی کی۔انہوں نے اپنی شادی کی خبر کا اعلان انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔اس موقع پر فیا خان نے سنہرے رنگ کا لہنگا زیب تن کیا جسے ڈیزائنر رانا نعمان حق نے تیار کیا۔فیا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک اور پوسٹ میں اپنی پہلی شادی کی ناکامی کے بعد دوسری مرتبہ کسی سے محبت ہونے کا انکشاف بھی کیا تھا۔
اپنی پوسٹ میں فیا نے لکھا تھا کہ میرے دوست اکثر وہ کہانی سناتے تھے کہ زندگی میں اپنا شہزادہ پانے کے لیے کبھی کبھا چند بدصورت مینڈکوں کو چھومنا پڑتا ہے، اب میں اس کہانی پر پورا یقین رکھتی ہوں، کیوں کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں دوبارہ کیس سے محبت کرپاں گی اور کسی پر یقین کروں گی یا دوبارہ کسی سے رشتہ قائم کروں گی۔انہوں نے اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے پوسٹ میں لکھا کہ میں تولگا ریکن کا شکریہ ادا کرتی ہوں، جب میں آپ کے ساتھ ہوتی ہوں تو مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں محفوظ ہوں