ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

مخصوص عمر کے بعداداکار کو کچھ خاص کرنے کو نہیں دیا جاتا : اداکارہ فریدہ جلال

datetime 17  جنوری‬‮  2019 |

ممبئی(این این آئی)ماضی کی بہترین اداکارہ فریدہ جلال کو بولی وڈ فلموں میں پسندیدہ ماں کے کردار میں دیکھا جاتا رہا ہے، جو عموماً کامیڈی یا رومانوی فلموں کا حصہ بنتی ہیں، تاہم اب وہ ایک ہارر ویب سیریز ’پرچھائی‘ کا حصہ بننے جارہی ہیں۔اگر آپ کو ایسا لگ رہا ہے کہ وہ اس پروجیکٹ میں کوئی منفرد کردار ادا کریں۔

تو ایسا کچھ نہیں ہے، وہ اس ہارر سیریز میں بھی دادی یا نانی کے روپ میں نظر آنے والی ہیں۔البتہ فریدہ جلال خود اس بات کو سمجھتی ہیں کہ فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری میں اداکاروں کو ہمیشہ سے بڑھتی عمر کے ساتھ آنے والے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور پھر اسی قسم کے کرداروں کو قبول کرنا پڑتا ہے۔فریدہ جلال نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہر اداکار اچھے کردار ملنے کا خواب دیکھتا ہے اور اس کے لیے مواقع ملنا ضروری ہیں، مخصوص عمر کے بعد آپ کو کچھ خاص کرنے کو نہیں دیا جاتا، وہی پرانے کردار دہرانے پڑتے ہیں، ہر پروجیکٹ میں والدہ کا کردار۔’پرچھائی‘ نامی یہ ہارر سیریز کی کہانی رسکن بانڈ نے تحریر کی۔سیریز میں اپنے کردار کے حوالے سے فریدہ جلال نے بتایا کہ ’میں ایک لڑکے کی دادی بنی ہوں، یہ اس لڑکی کی کہانی ہے جو اپنی ماں کے بارے میں جاننا چاہتا ہے، کہانی ڈراؤنی بھی ہے، اس کی دادی کہانی تو پوری جانتی ہے لیکن بتانا نہیں چاہتی، اس لیے وہ اسے سب باتوں سے دور رہنے کو کہتی ہے، اس لیے میرا کردار کسی ڈراؤنی بات سے نہیں جڑا ہوا‘۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…