جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

موقع ملا تو کاکروچ بننا پسند کروں گا : اداکار رنویر سنگھ

datetime 6  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے نہایت ہی عجیب و غریب خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ کاکروچ(لال بیگ)بننا پسند کریں گے۔حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم’سمبا‘کے مرکزی اداکار رنویر سنگھ اور سارہ علی خان فلم کی باکس آفس پر کامیابی کے باوجود اب بھی اپنی فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ ایسی ہی ایک تشہیری تقریب کے دوران رنویر اور سارہ نے ایک گیم شو کا حصہ بنتے ہوئے دلچسپ سوالوں کے جوابات دئیے۔جب سارہ علی خان سے پوچھا گیا کہ اگر آپ کو کیڑوں(حشرات الارض)

کی زندگی کاانتخاب کرنا پڑے تو آپ کونسا کیڑا بننا پسند کریں گی تو سارہ نے کہا وہ تتلی بننا پسند کریں گی کیونکہ وہ بہت خوبصورت ہوتی ہیں۔جب یہی سوال رنویر سنگھ سے کیا گیا تو انہوں نے نہایت حیران کردینے والا جواب دیاکہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ کاکروچ (لال بیگ)بننا پسند کریں گے۔ رنویر نے کاکروچ بننے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ کاکروچ ہر طرح کی موسمیاتی تبدیلیوں میں زندہ رہ لیتے ہیں جیسا کہ ارتقا کی تاریخ میں ثابت ہوا ہے کاکروچ نیوکلیئر دھماکے کے بعد بھی زندہ بچ جاتے ہیں لہٰذا وہ لال بیگ بننا چاہیں گے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…