ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

لوگوں سے التجا ہے میری ذات کے بارے میں فیصلہ نہ کریں، مجھے جینے دیں : گلوکارہ نیہا ککڑ

datetime 5  جنوری‬‮  2019 |

ممبئی(این این آئی)بولی وڈ گلوکارہ نیہا ککڑ گزشتہ ماہ اداکار ہمانشو کوہلی سے بریک اپ کی وجہ سے شہ سرخیوں کی زد میں رہیں۔دونوں نے پہلے عوامی سطح پر اپنی محبت کا اظہار کیا اور جب لوگوں کو لگا کہ وہ ایک دوسرے کی زندگی سے ہمیشہ کے لیے جڑنے والے ہیں

تو ان کے بریک اپ کی افواہیں انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں۔جس کے بعد گلوکارہ نے اس معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے اس کی تصدیق بھی کی۔مگر اس بریک اپ نے گلوکارہ کو ذہنی طور پر بہت زیادہ متاثر کیا ہے اور وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئی ہیں۔انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ میں نیہا ککڑ نے اسٹوریز میں اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ہاں میں ڈپریشن کا شکار ہوں، اس کے لیے دنیا میں موجود تمام منفی لوگوں کا شکریہ، مبارک ہو آپ سب مجھے میری زندگی کے بدترین دن دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا ‘ میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ یہ صرف ایک یا دو لوگوں کی وجہ سے نہیں، یہ سب دنیا کی وجہ سے ہوا۔ وہ لوگ جنہوں نے مجھے میری ذاتی زندگی جینے نہیں دی۔ میں ان سب کی شکرگزار ہوں جو میرے کام یا مجھ سے محبت کرتے ہیں، مگر وہ لوگ جو میرے بارے میں جانے بغیر بکواس کرتے ہیں جن کے باعث میں سخت دور سے گزر رہی ہوں، میں ان سے التجا کرتی ہوں مجھے ہنسی خوشی جینے دیں، میں التجا کرتی ہوں میری ذات کے بارے میں فیصلہ نہ کریں، مجھے جینے دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…