اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

مداحوں کیلئے افسوسناک خبر معروف بالی ووڈ اداکار قادرخان انتقال کر گئے

datetime 1  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کےلیجنڈ کامیڈین قادر خان 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ بھارتی فلموں کے معروف اداکار قادر خان طویل عرصہ بیمار تھے، گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔قادرخان کوسانس لینےمیں دشواری کاسامنا تھا،گزشتہ روز ان کی حالت تشویشناک ہو گئی جس کے بعدڈاکٹرزنےان کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا تھا ۔قادر خان 22 اکتوبر 1937 کو کابل میں پیدا ہوئے، انہوں نے 300 سے زیادہ فلموں میں مختلف

حیثیت سے کردارادا کیا۔ان کی مشہورفلموں میں مقصد،نیا قدم،آنکھیں،جڑواں،میں کھلاڑی تو اناڑی شامل ہیں۔ گزشتہ روز قادر خان کی حالت تشویشناک ہونے کے بعد بعض بھارتی ویب سائٹس پر ان کی موت کی خبر پھیل گئی، بعد ازاں ان خبروں کی تردید ان کے بیٹے سرفراز خان نے کی تھی تاہم اب قادرخان کی موت کی تصدیق کر تے ہوئے ان کے صاحبزادے سرفراز خان کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی آخری رسومات کینیڈا میں ہی ادا کی جائیں گی کیونکہ ان کا تمام خاندان کینیڈا میں مقیم ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…