بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ننھا تیمور علی خان ابھی سے ارب پتی بن گیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)تیمور علی خان ابھی سے ارب پتی بن چکے ہیں، بس انہیں چند سال مزید انتظار کرنا ہوگا۔ بھوپال کے جس عظیم الشان پٹودی ہاؤس میں ان کی پہلی سالگرہ منائی گئی وہ سترہ سال بعد یعنی جب تیمور 18 سال کے ہوجائیں گے، تو ان کی ملکیت بن جائے گا۔اس وقت اس گھر کی مالیت 800 کروڑ انڈین روپے (14 ارب پاکستانی روپے سے زائد) ہے اور اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

بیس سال بعد وہ کہاں تک جا پہنچے گی۔بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان اور اداکار سیف علی خان کا بیٹا تیمور علی خان صرف 2 سال کی عمر میں ہی اپنے والدین سے زیادہ مقبول ہوچکا ہے۔20 دسمبر کو اپنی دوسری سالگرہ منانے والے تیمور کی تصاویر اور خبریں روزانہ ہی میڈیا کی زینت بنتی ہیں اور وہ میڈیا پر ایسے چھائے ہوئے ہیں کہ انہوں نے اپنے والدین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔درحقیقت انٹرنیٹ سرچنگ میں بھی وہ اپنے والدین سے آگے ہیں، یاہو کی 2018 میں ہارٹ تھروب شخصیات میں کرینہ کپور یا سیف علی خان کی بجائے ان کے بیٹے تیمور علی خان 5 ویں نمبر پر رہے۔کرینہ اور سیف نے اپنے بیٹے کی دوسری سالگرہ جنوبی افریقہ میں منائی جہاں وہ ایک اشتہار کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔پیدائش کے بعد سے ہی تیمور علی خان فوٹوگرافرز کی توجہ کا مرکز ہیں اور وہ خود بھی فوٹوگرافرز کو کافی اچھا ردعمل دیتے ہیں۔کرینہ اور سیف کی شادی 2012 میں ہوئی تھی، یہ کرینہ کپور کی پہلی جبکہ سیف علی خان کی دوسری شادی ہے۔اداکارہ کے پہلے بیٹے تیمور کی پیدائش 20 دسمبر 2016 کو ممبئی کے ایک ہسپتال میں ہوئی۔اس سے قبل سیف علی خان نے 1991 میں اداکارہ امریتا سنگھ سے شادی کی تھی، تاہم 2004 میں ان دونوں میں علیحدگی ہوگئی، امریتا سنگھ سے سیف علی خان کے دو بچے سارہ اور ابراہیم ہیں۔گزشتہ دنوں کافی ود کرن میں بات کرتے ہوئے سیف علی خان نے انکشاف کیا کہ انہیں رپورٹرز نے بتایا کہ تیمور کی تصاویر امیتابھ، شاہ رخ اور عامر جیسے اداکاروں سے بھی زیادہ پیسوں میں فروخت ہوتی ہیں یہی نہیں بلکہ اس سے قبل چند ہفتے پہلے یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ تیمور علی خان کا خیال رکھنے والی آیا کی تنخواہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی کہیں زیادہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…