ممبئی(این این آئی)بالی وڈ اداکارہ تنوشری دتہ کی آخری فلم ’اپارٹمنٹ‘ 2010 میں سامنے آئی تھی جس کے بعد اداکارہ بولی وڈ کو خیر باد کہہ کر امریکا روانہ ہوگئی تھیں تاہم وہ رواں سال بھارت کسی فلم کا حصہ بننے نہیں بلکہ ایک نئے موضوع کا آغاز کرنے واپس تو آئیں۔نتوشری دتہ وہ پہلی اداکارہ ہیں جنہوں نے بھارت میں خواتین کی می ٹو مہم کا آغاز کیا۔اس مہم کا آغاز 2017 اکتوبر میں امریکا میں ہوا تھا، جس کا استعمال کرتے ہوئے خواتین ان مردوں کا نام سامنے لائیں، جنہوں نے انہیں ہراساں کیا، تاہم بالی وڈ میں کسی نے
اس مہم کا استعمال نہیں کیا تھا۔البتہ رواں سال ستمبر میں تنوشری دتہ نے اس ہی مہم کا بھارت میں آغاز کرتے ہوئے معروف اداکار نانا پاٹیکر پر انہیں 2008 میں ایک فلم ’ہارن اوکے پلیز‘ کی شوٹنگ کے دوران ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ فلمی انڈسٹری میں سب ہی جانتے ہیں کہ نانا پاٹیکر خواتین کو ہراساں کرتے ہیں لیکن اس کیخلاف کوئی آواز نہیں اٹھاتا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ نے دوبارہ امریکہ ر وانہ ہونے کاعندیہ دیدیا ہے ۔