2018 کا ویمن پرائز فار فکشن پاکستانی نژاد برطانوی کاملہ شمسی کے نام

29  ‬‮نومبر‬‮  2018

لندن (این این آئی)پاکستان نژاد برطانوی ناول نگار کاملہ شمسی کے تازہ ناول ہوم فائر کو لندن ہلینک 2017 اور 10 ہزار پونڈ نقد انعام سے نوازا گیا۔یونانی داستانوں سے متعلق ناول ہوم فائر کاملہ شمسی کا ساتواں ناول ہے اس سسے قبل انہوں نے ویمن پرائز فار فکشن 2018 ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔

لندن ہلینک پرائز ان بہترین کتابوں کو دیا جاتا ہے جو یونان سے متعلق ہو یا یونانی ثقافت اور انگریزی بولنے والوں کی بھرپور توجہ حاصل پائے۔یاد رہے کہ لندن ہلینک پرائز نے 15 اکتوبر 2018 کو اعلان کیا تھا کہ آکسفورڈ کے نیو کالج کے میدان میں طویل بحث کے بعد کاملہ شمسی کو ایوارڑ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ یہ 2017 کے ایوارڈ کی تقریب نومبر کے آخر میں ہوگی جہاں کاملہ شمسی کو اس ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔کاملہ شمسی نے ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد سوشل میڈیا میں ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ مزید کچھ نہیں کہہ سکتے جب آپ کا فیورٹ مصنف آپ کا تعارف کروا رہا ہو۔ایوارڈ کی تقریب کنگز کالج لندن میں منعقد ہوئی جہاں مشہور ادبی شخصیات نے شرکت کی۔واضح رہے کہ کاملہ شمسی کو اسی ناول پر رواں سال ہی 2018 کی بہترین خاتون فکشن نگار کا انعام دیا گیا تھا۔کاملہ شمسی کو ٹویٹر پر یہ ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارک باد بھی دی گئیں۔کاملہ شمسی کے ناول کو ڈی ایس سی پرائز فار ساؤتھ ایشین لٹریچر کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ برس انہیں مین بکر پرائز کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…