پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

زندگی میں اس وقت میرا سارا فوکس صرف اداکاری اور فلموں پر ہے : رنویر سنگھ

datetime 18  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی اداکارہ دپیکا پڈوکون سے شادی کی خبریں طویل عرصے سے میڈیا میں گردش کررہی ہیں تاہم اداکار کا کہنا ہے کہ اس وقت ان کا سارا فوکس صرف اپنی فلموں اور اداکاری پر ہے۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں رنوی سنگھ کا کہنا تھا کہ ’اس وقت میں ان فلموں پر فوکس کررہا ہوں جن پر میں کام کررہا ہوں، میں ایک کے بعد ایک فلم کی شوٹنگ کررہا ہوں، میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے اتنے بہترین پروجیکٹس ملے ہیں اور میں ان کی قدر کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ ’میں چاہتا ہوں اپنے کیریئر میں بہترین فلمیں بنا کر

فلم سازی میں اپنا کردار ادا کروں، اس لیے اس وقت میرا سارا فوکس صرف میرے کام اور فلموں پر ہے۔خیال رہے کہ رنویر سنگھ نے 2010 میں فلم ’بینڈ باجا بارات‘ کے ساتھ بولی وڈ میں انٹری کی۔اس کے بعد وہ کئی پروجیکٹس کا حصہ بنے جن میں ’لوٹیرا‘، ’دل دھڑکنے دو‘، ’پدماوت‘، ’باجی راؤ مستانی‘، لیڈیز ورسز رکی بہل‘ اور ’رام لیلا‘ شامل ہیں۔رنویر سنگھ اس وقت ہدایت کار زویا اختر کی فلم ’گلی بوائے‘، روہت شیٹھی کی فلم ’سمبا‘ اور کبیر خان کی فلم ’83‘ میں مصروف ہیں۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…