اجے دیوگن نے آج تک ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ کیوں نہیں دیکھی؟

2  اکتوبر‬‮  2018

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اسٹارز کاجول اور شاہ رخ خان کی مشہورِ زمانہ فلم ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے’ (ڈی ڈی ایل جے) کس نے نہیں دیکھی ہوگی، لیکن کاجول کے شوہر اجے دیوگن ایک ایسے انسان ہیں، جنہوں نے اب تک یہ فلم نہیں دیکھی اور اس کی اْن کے پاس ایک وجہ بھی ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کاجول کا کہنا ہے کہ ‘ہاں! یہ میری وہ فلم ہے، جو اجے نے ابھی تک نہیں دیکھی۔

میں نے بہت مرتبہ ان سے یہ سوال پوچھا ہے لیکن انہوں نے مجھے کبھی کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا۔کاجول نے مزید بتایا کہ ‘اجے نے مجھے کہا کہ اس کی ایک وجہ ہے، لیکن میں وہ تمہیں نہیں بتاؤں گا۔’ساتھ ہی کاجول نے صحافیوں سے کہا کہ ‘اگلی مرتبہ جب آپ کا اجے دیوگن سے ٹاکرا ہو تو اْن سے یہ سوال ضرور کریں اور پھر مجھے بھی بتائیں کہ انہوں نے ابھی تک ڈی ڈی ایل جے کیوں نہیں دیکھی؟کاجول کا مزید کہنا تھا، فلم ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے’ کو دیکھ کر بہت سے جوڑوں نے اْسی انداز میں شادی کا فیصلہ کیا تھا، جبکہ وہ لوگ جن کی دوستی تھی، وہ بھی اس رومانٹک فلم سے اتنا متاثر ہوئے کہ انہوں نے بھی شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ اجے دیوگن کے حوالے سے مشہور ہے کہ ان کی ڈی ڈی ایل جے میں کاجول کے ہیرو شاہ رخ خان سے کچھ زیادہ بنتی نہیں ہے۔ایک حالیہ انٹرویو میں کاجول بھی اس بات کا اعتراف کرچکی ہیں کہ ‘اجے اور شاہ رخ دوست نہیں ہیں، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ ایک دوسرے کے دشمن ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘اگر وہ ایک ساتھ پارٹی نہیں کرتے یا سیلفیز نہیں لیتے تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں یا ایک دوسرے کی برائیاں کرتے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے کہا، ‘شاہ رخ خان میرے بہت اچھے دوست ہیں، لیکن میں نے اپنی دوستیاں کبھی اجے دیوگن پر مسلط نہیں کیں اور نہ ہی انہوں نے کبھی ایسا کیا’۔یاد رہے کہ ادتیہ چوپڑا کی ہدایات میں بننے والی فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ نے اپنی ریلیز کے وقت باکس آفس پر تباہی مچادی تھی اور 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…