ممبئی(شوبز ڈیسک) ابھیشیک بچن نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان مجھے بہترین اداکار مانتے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار ابھیشیک بچن نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میں صرف ایک ہی شخص کو اچھے سے جانتا ہوں اور وہ شاہ رخ خان ہیں جو مجھے ہمیشہ کہتے ہیں کہ ’تو کتنا اچھا اداکار ہے، تو اور محنت کیا کر‘ میں انہیں یہی جواب دیتا ہوں
کہ میں اچھا کام کر رہا ہوں اور جو میں کچھ کررہا ہوں لوگ اسے پسند بھی کر رہے ہیں۔ابھیشیک بچن نے بتایا کہ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ آپ کی فلم جنتی بھی اچھی جارہی ہو اور لوگ آپ کے کام کی حوصلہ افزائی بھی کریں لیکن آپ دل سے جانتے ہیں کہ آپ اپنے کام کا 100 فیصد نہیں دے رہے تاہم یہ بھی سچ ہے کہ میں نے کبھی کوئی مشکل کام نہیں کیا اور جو کچھ بھی کرتا ہوں لوگ اسے قبول کرتے ہیں۔