بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

اکشے اور رجنی کانت کی فلم 2.0 کے ٹیزر نے دھوم مچادی

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار اور رجنی کانت کی سائنس فکشن فلم 2.0 کے ٹیزر نے آتے ہی دھوم مچادی۔ بھارت میں اب تک بننے والی سب سے بڑے بجٹ (450 کروڑ) کی سائنس فکشن فلم ’’2.0‘‘ کا ٹیزر آخرکار طویل انتظار کے بعد جاری کردیا گیا، یہ فلم رجنی کانت کی بلاگ بسٹر فلم ’روبوٹ‘ کا سیکوئل ہے جس میں ان کے مدمقابل اکشے کمارایکشن میں نظرآئیں گے اس طرح یہ دونوں اداکاروں کی پہلی ایکشن فلم ہے جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے جب کہ فلم رواں سال 29 نومبر

کو دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے ایکشن اور سائنس فکشن سے بھرپور فلم ’2.0‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے جس میں ’VFX‘ کے بھرپوراستعمال کے ذریعے اکشے اور رجنی کانت کے درمیان ہونے والی جنگ کو حقیقی شکل میں ڈھالنے کی کوشش کی گئی ہے۔فلم 2.0 کے 1 منٹ اور 31 سیکنڈ کے ٹیزر میں اکشے کمار کو ایسے کردار میں دکھایا گیا ہے جوکہ اپنی طاقت سے عوام کو موبائل فونز سے محروم کر دیتے ہیں جسے رجنی کانت ایک روبوٹ کی مدد سے روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…