بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

سلمان خان پرہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کا مقدمہ درج

datetime 13  ستمبر‬‮  2018 |

بہار(شوبز ڈیسک) بھارتی ریاست بہار میں سلمان خان اور ان کے بہنوئی آیوش شرما سمیت7 دیگر افراد کے خلاف ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم’’لوراتری‘‘ریلیز سے پہلے ہی مشکلات کا شکار ہوگئی۔ بھارتی ریاست بہار کے علاقے مظفرپور کی مقامی عدالت نے سلمان خان، ان کے بہنوئی

آیوش شرما اور فلم کی ہیروئن وارینا حسین سمیت فلم سے منسلک دیگر 7 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈووکیٹ سدھیر کمار اوجھا نے سلمان خان اورفلم کے خلاف عدالت میں شکایت درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ فلم کے نام ’’لوراتری‘‘سے ہندوؤں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور فلم کا نام لوراتری رکھ کر ہندوؤں کے مذہبی تہوار کا مذاق اڑایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ لفظ ’’لوراتری‘‘ ہندوؤں کے مذہبی تہوار’’نوراتری‘‘سے لیا گیا ہے۔دوسری جانب رواں سال کی ابتدا میں انتہا پسند ہندو جماعت وشوا ہندو پریشاد(وی ایچ پی) کے سربراہ آلوک کمار نے بھی فلم کے ٹائٹل پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ہم فلم کو کسی بھی سینما گھر میں ریلیز ہونے کی اجازت نہیں دیں گے کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ کسی بھی ہندو کے جذبات مجروح ہوں۔واضح رہے کہ فلم’’لوراتری‘‘سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما کی ڈیبیو فلم ہے، فلم 5 اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔



کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…