جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

اداکاری کے بعد کرینہ نے ریڈیو کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور خان نے اب تک صرف اداکاری کے میدان میں ہی جوہر دکھائے ہیں لیکن اب وہ پہلی مرتبہ ریڈیو کے شعبے میں قدم رکھنے جارہی ہیں جہاں وہ ایک پروگرام کی میزبانی کریں گی۔ بھارتی نیوز ویب سائٹ ممبئی مرر کی ایک رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور بھارتی ہدایت کار اور اپنے ہر دلعزیز دوست کرن جوہر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ریڈیو پر پروگرام کی میزبانی کرنے جارہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کرینہ نے ریڈیو پروگرام کا میزبان بننے سے قبل

کرن جوہر سے مشورہ کیا تھا جس پر انہوں نے اداکارہ کی حوصلہ افزائی کی۔ کرینہ کپور کا ڈیبیو ریڈیو پروگرام بھارتی ریڈیو چینل عشق 104.8 ایف ایم پر سنا جا سکے گا، جس میں کالرز اداکارہ سے مخاطب بھی ہوسکتے ہیں۔ یہ پروگرام رواں برس دسمبر سے ریڈیو پر نشر کیا جائے گا جس کے لیے کرینہ کپور خان بے حد پر جوش ہیں۔ اس حوالے سے کرینہ کا کہنا تھا، ’ریڈیو پر اس سے زیادہ اچھی شروعات نہیں ہوسکتی تھی، میں اپنا پہلا ریڈیو شو کر رہی ہوں جس کے لیے مجھ سے انتظار نہیں ہو رہا’۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…