لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ مہک نور کی گاڑی خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ مہک نور لاہور میں جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں جاری رہی تھیں کہ اچانک انکی گاڑی کا ٹائر بریسٹ ہو کر پھٹ گیا۔
تاہم ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی کو کنٹرول رکھا اور گاڑی حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی ۔ تاہم ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں۔حادثے میں محفوظ رہنے کے بعد اداکارہ مہک نور نے صدقہ بھی دیا ۔