ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی انڈسٹری پر ر اج کرنے والے شاہ رخ اور سلمان خان جب بھی اسکرین پر آتے ہیں، سب کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔ٹی وی شو دس کا دم کے فائنل میں بھی شاہ رخ اور سلمان خان ساتھ نظر آئیں گے۔ شو کی ریکارڈنگ کے دوران ہونے والے کئی دل چسپ واقعات میڈیا کی زینت بن چکے ہیں۔اسی شو میں کنگ خان نے اپنے چھوٹے بیٹے ابرام سے متعلق بھی گفتگو کی اور انھیں سلمان خان کی طرح رومانٹک قرار دیا۔شاہ رخ خان
کا کہنا تھا کہ ان کا پانچ سالہ بیٹا جب کسی لڑکی سے ملتا ہے، تو بالکل سلمان خان کی طرح معصومیت سے آئی لو یو کہہ دیتا ہے۔اس بات پر سلمان خان اور شو کے شرکابہت محظوظ ہوئے اور دیر تک ہنستے رہے.یاد رہے کہ دسمبر میں شاہ رخ خان کی فلم زیرو ریلیز ہو رہی ہے، جس میں وہ بونے کا کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم میں سلمان خان بھی مہمان اداکار کے طور پر نظر آئے ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ عید پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ میں بھی شاہ رخ خان نے مختصر کردار نبھایا تھا۔