منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

اکشے کمار نے شادی سے پہلے میرے سامنے 2 شرائط رکھی تھیں : ٹوئنکل کھنہ

datetime 12  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار نے اپنی بیوی ٹوئنکل کھنہ سے شادی سے پہلے ان سے 2 شرائط ماننے کا کہا تھا۔ایک انٹرویو کے دوران ٹوئنکل کھنہ نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر نے انہیں 2 چیزیں کبھی نہ کرنے کا کہا تھا۔ٹوئنکل کھنہ کے مطابق میرے شوہر (اکشے کمار) نے مجھے 2 باتیں کہی، ایک تو کبھی اداکاری نہ کرنا اور دوسرا کبھی اسٹینڈ اپ کامیڈی کرنے کی کوشش نہ کرنا، کیونکہ میں ان دونوں میں بہت بری تھی۔سابق بولی وڈ اداکارہ کے مطابق انہیں بھی احساس ہے کہ اداکاری ان کے لیے کوئی درست کام نہیں تھا۔قبل ازیں ایک اور انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ ان کی فلموں پر پابندی لگ جانی چاہئے۔

میں نے کوئی ہٹ فلم نہیں دی، میں نے جو بھی فلمیں کیں، ان پر پابندی لگادینی چاہئے اور کوئی بھی انہیں دیکھ نہ سکے، اکثر میں ایسا ظاہر کرتی ہوں کہ مجھے اپنا فلمی کیرئیر یاد نہیں اور میں اس پر خوش بھی ہوں۔دوسری جانب ان کے شوہر نے ایک کے بعد ایک 8 ہٹ فلمیں دی ہیں اور ابھی حال ہی میں اکشے کمار کی فلم’’گولڈ‘‘ نے بھی کامیابی حاصل کی جو کہ باکس آفس پر سو کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ کما چکی ہے۔رواں سال کے شروع میں ایک انٹرویو کے دوران سونم کپور نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اکشے کمار کے خاندان سے کافی قریب ہیں اور وہ جانتی ہیں کہ اکشے کمار اپنی اہلیہ ٹوئنکل سے کافی خوفزدہ رہتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…