منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پہلے شدید تنقید اور اب تعریفیں : میرا کا ماہرہ سے متعلق یوٹرن

datetime 12  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(شوبز ڈیسک)ایک وقت تھا جب اداکارہ میرا کو ماہرہ خان ایک آنکھ نہیں بھاتی تھیں اور اب ایسا وقت آگیا ہے کہ وہ ان کی تعریفوں کے پل باندھتے نہیں تھکتیں۔زیادہ پرانا وقت نہیں جب اداکارہ میرا ماہرہ خان کو تنقید کا نشانہ بنانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی تھیں، میرا نے ماہرہ خان پر تنقید کے خوب نشتر برسائے کبھی وہ ماہرہ کی ناک کو نشانہ بناتیں تو کبھی وہ انہیں اپنے سامنے کسی قابل ہی نہ سمجھتیں، ایک وقت وہ بھی آیا جب میرا نے ماہرہ کی مقبولیت کو ان کی بہترین پبلسٹی ٹیم کا کارنامہ قرار دیا لیکن اب شائد انہیں حقیقت معلوم ہوگئی ہے یا پھر انہوں نے بھی حالات کو دیکھتے ہوئے یو ٹرن لے لیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ ماہرہ خان نے بطور اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر افغان مہاجرین کے کیمپ کا دورہ کیا تھا، ماہرہ خان کے اس نیک کام کو جہاں دیگر افراد نے سراہا وہیں اداکارہ میرا بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔اداکارہ میرا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’دنیا میں ایک ہی خاتون ہے جس نے مجھے بے حد متاثر کیا اور وہ ہے انجلینا جولی، ان کا کہنا ہے جب آپ مشہور ہوجاتے ہیں تو آپ پرمعاشرے کو وہ سب واپس لوٹانے کی ذمہ داری عائد ہوجاتی ہے جو معاشرے نے آپ کو دیا، ورنہ اس شہرت کا کوئی فائدہ نہیں۔ میں ماہرہ خان اور آمنہ شیخ کے افغان مہاجرین کے لیے کیے گئے اقدامات کو بے حد سراہتی ہوں۔‘‘

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…